جمعیۃ علماء ہند کی عباد ت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت سے متعلق پٹیشن پر سپریم کی سماعت
جمعیۃ علماء ہند کی عباد ت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت سے متعلق پٹیشن پر سپریم کی سماعت
چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی نے سماعت کی
یہ ایک بڑافیصلہ ہے ، امید ہے کہ اس سے ملک میں فرقہ ورایت اوربدامنی پھیلانے والے پر روک لگے گی ۔ ورشپ ایکٹ پر آے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مولانا ارشدمدنی کا تبصرہ
نئی دہلی12/ دسمبر
سنبھل سانحہ اور اجمیر درگا ہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کی جانب سے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے داخل پٹیشن پر
آج 12 دسمبر کو چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی برقراری اور اس کے مؤثر نفاذ کو لیکر سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل پٹیشن پر سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے زبردست بحث کی ۔جمعیۃعلماء ہند کے وکلاء عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر بھی عدالت میں اپنے دلائل پیش کیں۔
فضل الرحمٰن قاسمی
پریس سیکریٹری
جمعیۃ علماء ہند
09891961134
No comments